اسکردو ایک ہفتے کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں دھر نا دینے کا فیصلہ، پی پی ایس ملازمین کور کمیٹی گلگت بلتستان
اسکردو ایک ہفتے کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں دھر نا دینے کا فیصلہ، پی پی ایس ملازمین کور کمیٹی گلگت بلتستان
رپورٹ 5 سی این نیوز اسکردو
گلگت بلتستان میں کام چھوڑ ہڑتال اور علامتی احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اگر ایک ہفتے کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں دھر نا دینے کا فیصلہ، پی پی ایس ملازمین کور کمیٹی گلگت بلتستان
اسکردو کور کمیٹی پی پی ایس ملازمین محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے درج ذیل بالا نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم مارچ 2024 کو پورے گلگت بلتستان میں کام چھوڑ ہڑتال اور علامتی احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اگر ایک ہفتے کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں دھر نا دینے کا فیصلہ کرلیا۔ پی پی ایس ملازمین کے کور کمیٹی گلگت بلتستان ایک آن لائن زوم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کیں اور ان نکات پر سیر حاصل گفتگو کیں۔ جس میں پی پی ایس ملازمین کے ریگولرائزیشن کے لئے اقدامات نہ ہونے، ایکسٹنشن میں تاخیر اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر 19 فروری سے شروع ہونے والے کام چھوڑ ہڑتال اور علامتی احتجاج جو کہ حکام بالا کی طرف سے مطالبات کے منظوری کی یقین دہانی پر موخر کیا گیا تھا ان پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا جس پر کوور کمیٹی انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا، اور جلد از جلد ایکسٹینشن، ریگولیر ائزیشن اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے اقدامات پر زور دیا گیا۔ پاور ہاوسز ، بلنگ آفس اور کمپلین آفسز پر کام کرنے والے پی پی ایس ملازمین اس مہنگائی کے دور میں انتہائی پریشانی میں مبتلا ہے اوررمضان المبارک کی آمد پر تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا۔ ان ملازمین میں سے چند ملازمین کی عمر کے بالائی حد گزر چکی ہے اور کچھ کے گزرنے والا ہے جس پر ملازمین انتہائی پریشان ہیں۔کور کمیٹی پی پی ایس ملازمین محکمہ برقیات گلگت بلتستان نے درج ذیل بالا نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے یکم مارچ 2024 کو پورے گلگت بلتستان میں کام چھوڑ ہڑتال اور علامتی احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اگر ایک ہفتے کے اندر مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں صوبائی ہیڈ کوارٹر گلگت میں دھر نہ دینے پر مجبور ہونگے۔
urdu news, Decision taking protest in Gilgit