شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ میں ٹیچر اور والدین کا اجلاس، والدین کے تعاون کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں‌، ڈی ڈٰی او ناصر

شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ میں ٹیچر اور والدین کا اجلاس، والدین کے تعاون کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں‌، ڈی ڈٰی او ناصر
urdu news, DDO education chaired the parents meeting
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر بوائز ہائی سکول چھورکاہ میں ٹیچر اور والدین کا اجلاس ,اجلاس میں والدین نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ڈی ڈی او محمد ناصر نے کہا کہ والدین کے تعاون کے بغیر معیاری تعلیم ممکن نہیں والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں گے تو اساتذہ کے محنت کا ثمر مل سکتا ہے ۔والدین اور اساتذہ مل کر بچے پر توجہ دیں تو بچے کامیاب ہوسکتے ہیں ۔ہائی سکول کا اپنا الگ معیار ہے اس سکول کو دیکر سکولوں کے لیے ایک نمونہ ہونا چاہیے ۔انتظامیہ نے سکولوں کی بہتری کے لیے ہمیں ذمہ داریاں سونپی گئی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سکول کا معیار بلند ہو ۔ولدین اپنے بچوں کی سکول میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔اور ان کی پڑھائی پر توجہ دیں ہم نے انے والے کل کے لیے سوچنا ہوکا کہ ہمارا مستقبل کیا ہوگا اگر یہی صورتحال رہی تو ہمارا مستقبل سنورنے کے بجاے تاریک ہوجاے گا ائیند دس سالوں میں بچے اوارہ ہونے کا خدشہ نظر ارہا ہے ۔خراب کارکردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کرنا ہوگا 500 طلبا کے لیے 110 کرسیاں چاہیے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں ۔کلاس رومز میں بجلی کا مسئلہ حل کریں۔گے ۔ان مسائل کے حل کے لئے ایس ایم سی کو فعال بنائیں گے اور کمیٹی سے مل کر سکول کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جاے گی .اس سکول سے فارغ ہونے والے افراد کو بھی ذمہ داری دیں گے .حاجی محمد علی نے کہا کہ چھورکاہ والوں کو بالغ ہونا ہوگانہ ٹیچر اپنا فرض ادا کررہے ہیں اور نہ ولدین اپنے بچوں سے مخلص ہے ۔سکول میں کمانڈ اینڈ کنٹرول ہوناچاہیے اساتذہ کو چاہیے کہ بازار میں ہونے والی بات سکول میں نہیں کرنا چاہیے ڈسپلین کا خیال رکھنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے تعلیم سے ذیادہ رسومات کو اہمیت دیتے ہیں تعلیمی ماحول پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے سینکڑوں اساتذہ ہونے کے باوجود ایک ٹیویشن سینٹر نہیں ہے ایس ایم سی والدین اور اساتذہ ایک ہوجائیں تو ہمارا مستقبل روشن ہوگا ۔ علامہ سید اکبر نے کہا کہ علم ماں کی گود سے لحد تک حاصل کرنا ہے بچوں کی حوصلہ فزائی کرنا والدین اوراساتذہ کی ذمہ داری ہے استاد روحانی باپ ہے والدین۔پر فرض ہے کہ بچوں پر نظر رکھیں اور سکول بھیجا کریں حاضری ذیادہ سے ذیادہ ہونی چاہیے ۔اساتذہ اور والدین دونوں کی نظر بچوں پرہونا چاہیے
urdu news, DDO education chaired the parents meeting

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں