شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا الچوڑی یوسی اور داسو کے مختلف سکولوں، اور ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا دورہ

شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا الچوڑی یوسی اور داسو کے مختلف اسکولوں، اور ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا دورہ
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر, ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا الچوڑی یوسی اور داسو کے مختلف سکولوں، اور ترقیاتی و بحالی کے کاموں کا دورہ ۔ڈپٹی کمشنر شگر نے ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو شگر گرلز ہائی سکول چھورکاہ، پرائمری سکول یونو، پرائمری سکول تھندرو، لوئر ہائی سکول حیدرآباد اور معلق پل داسو کا دورہ کیا۔ گرلزہائی سکول چھورکاہ میں وزٹ کے دوران تعمیراتی کام دوبارہ شروع نہ کرنے پر ٹھیکہ دار پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پرائمری سکولز یونو اور تھندرو میں بچوں سے سوالات پوچھے اساتذہ کی حاضری رجسٹر چیک کیا پینے کے پانی کے لئے موقع پر مخیر حضرات سے بات کرکے واٹر ٹینکی کا بندوبست کیا لوئر ہائی سکول حیدرآباد کے دورے کے دوران پرنسپل اور اساتذہ سے گفتگو کی ایشوز ڈسکس کیا آئی ٹی لیب اور کلاس رومز کا مشاہدہ کیا۔حیدرآباد اور بہا ایریا میں دریائی کٹاو سے متاثرہ سڑک کی بحالی کے لئے زیر تعمیر حفاظتی بند کے کام چیک کیا اس دوران قمر علی ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو بھی ان کے ہمراہ تھے ایکسیئن کو ہدایت کی کہ کام کی معیار کی سخت نگرانی کرے داسو معلق پل کی بحالی کا کام کا بھی معائنہ کیا اور دن رات کرکے کام مکمل کرنے کا سختی سے حکم دیا تاکہ اس علاقے کے عوام اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
Urdu news, DC Shigar visit alchori

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں