شگر یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے یادگار شہداء کا افتتاح کردیا

شگر یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے یادگار شہداء کا افتتاح کردیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے یادگار شہداء کا افتتاح کردیا۔ بریگیڈ کمانڈر آرٹلری ڈویژن گلگت بلتستان برگیڈئر شفقات علی اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر اور کمانڈر آرٹلری کا شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈ کمانڈر آرٹلری ڈویژن گلگت بلتستان برگیڈئر شفقات علی خان نے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے۔ اور پاکستان سے ہی ہم ہے۔ یادگار شہداء پاک فوج کے ان عظیم شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتے ہیں ۔ جنہوں نے وطن عزیز کیلئے اپنی جانیں قربان کردئے۔ یہ یادگار نہ صرف شہداء کی عظمتوں کی یاد دلائیں گے۔ بلکہ یہ شگر کی خوبصورتی میں اضافہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ہماری خون میں شامل ہے۔ اور وطن ہے تو ہم سب ہے۔ بریگیڈ کمانڈر نے شہداء کے لواحقین اور غازیوں سے ملاقات کی اور ان کی مسائل سنے۔ اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے شہداء کے فیملیز میں گفٹ تقسیم کئے۔

شگربہترین تعلیم و تربیت کا مثالی ادارہ البیان فاونڈیشن کی طرف سے برالدو ویلی میں 13 ٹیچرز تعیینات کردیا گیا

پاکستان ریلوے ٹکٹ ریٹ، پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ

شگر پاک فوج اور ڈی سی شگر کے تعاون سے شگر میں زیر تعمیر یادگار شہدا

urdu news, Day of Pakistan pak Army inaugurated the Martyrs’ Memorial

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں