گلگت ، دانش سکول سسٹم کی منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے آج تک کا سب سے بڑا تحفہ ہے ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

گلگت ، دانش سکول سسٹم کی منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے آج تک کا سب سے بڑا تحفہ ہے ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت ہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں دانش سکول سسٹم کی منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے آج تک کا سب سے بڑا تحفہ ہے ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق
گلگت ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں دانش سکول سسٹم کی منظوری نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آنے والی نسلوں کیلئے آج تک کا سب سے بڑا تحفہ ہے ، ترجمان نے کہا کہ تینوں ڈویژن میں تین عظیم الشان علمی درسگاہوں پر ابتدائی طور پر 21 ارب سے زائد کی لاگت آئے گی اور یہ رقم گلگت بلتستان کی سالانہ ترقیاتی فنڈز سے زائد ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں تمام تر جدید سہولیات سے لیس دانش سکولز سسٹم سے خطے کے ہزاروں مستحق طلبہ مستفید ہوں گے ، ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژن میں مذکورہ ادارے کے قیام کیلئے مختلف مقامات پر اراضی کی نشان دہی ہوچکی ہے ، وفاقی حکومت کی جانب سے اس عظیم تعلیمی منصوبے کی کاغذی و تعمیری قیادت سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کر رہے ہیں ، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو مطلع کیا ہے کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے تینوں اضلاع میں مذکورہ تعلمی ادارے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف خود کریں گے ۔

حکومت نے پی آئی اے کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا

غزہ، اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا من

کیا کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی مشہور نمبر 7 جرسی کھو دی

urdu news, Danish School System is not only welcome but also the greatest gift till date for the coming generations

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں