شگر ، مفاد پرست عناصر کی انا پرستی یا کچھ اور اہم قومی لیول کا منصوبہ دانش پبلک سکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کا قوی امکان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر مفاد پرست عناصر کی انا پرستی یا کچھ اور اہم قومی لیول کا منصوبہ دانش پبلک سکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کا قوی اندشہ پیدا ہوگیا ہے اور چیف سیکرٹری سطح پر اس اہم منصوبے کو شگر سے گانچھے شفٹ کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سکردو اور شگر کے چند مفاد پرست افراد کی وجہ سے دانش سکول کے لیے مختص جگہ تنازعے کا شکار ہوا ہے اور خپلو کے تعلیم دوست شخصیات اس سے فائدہ اٹھانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور شگر و سکردو کے بااثر شخصیات متحرک ہوکر اس اہم مسئلے کو حل نہ کرنے کی صورت میں ایک سے دو دن میں دانش سکول گانچھے شفٹ ہوسکتا ہے ذرایع کا کہنا ہے کہ سکردو اور شگر کے لینڈ مافیا کی وجہ سے یہ سکول شگر سے شفٹ ہورہا ہے اور لینڈ مافیا کو قوم کے مستقبل کے بجاے چند سکوں کی فکر ہے اور عدالتوں کا چکر کاٹ کاٹ کر چند گز زمین حاصل کرکے کسی پنجابی کو فروخت کرے اور بینک بیلنس بناے اسی لیےسکول کے لیے مختص زمین کو متنازعہ بناکر اس اہم منصوبے سے شگر کو محروم کرنے کے درپے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ
قومی لیول کے اس اہم منصوبے شگر سے خپلو شفٹ کرنےکی صورت میں نہ صرف قوم کا مستقبل تباہ ہوگا بلکہ
چند مفاد پرستوں کی وجہ شگر دانش سکول جیسے ادارے سے ہاتھ دھو بیٹھے گا اور مستقبل میں کوئی بھی ادارہ یا حکومت اس طرح کے منصوبے رکھنے کا ارادہ ہی نہیں کرئے گا لہذا ضرورت اس امر کی کہ پانی سر سے گزر جانے کے سے پہلے سکردو اور شگر کے بڑوں کو اپس میں مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہوگا ۔ شگر مفاد پرست عناصر کی انا پرستی یا کچھ اور اہم قومی لیول کا منصوبہ دانش پبلک سکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کا قوی امکان