urdu news, Crude oil prices in international market 0

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوگئی
رپورٹ، 25 سی این نیوز
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوگئی، لندن: برطانوی خام تیل برینٹ آئل 70 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔ گیس کی قیمت 2 فیصد اضافے سے 4 ڈالر 14 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے 100 سے زائد ممالک پر بھاری ٹیرف عائدکرنےکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں متاثر ہوئیں۔ اس کے بعد تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس گروپ کی جانب سے پیداوار میں طے شدہ وقت سے قبل اضافےکے اعلان نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کی گراوٹ میں مزید اضافہ کردیا۔ آج ہونے والے اوپیک پلس گروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی سے یومیہ 4 لاکھ 11 ہزار بیرل تیل کی پیداوار کی جائےگی۔ اس سے قبل گروپ نے ایک لاکھ 35 ہزار بیرل یومیہ تیل مارکیٹ میں لانےکا ہدف مقرر کیا تھا۔

urdu news, Crude oil prices in international market

گزشتہ دن بھر کیا کچھ ہوتا رہا، اہم خبروں کی جھلکیاں ، وزیر اعظم 65 روپے یونٹ بجلی کو 6 روپے سستی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، چوہدری منظور

50% LikesVS
50% Dislikes

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں