28 فروری 2025 اہم خبروں کی جھلکیاں، دنیا کی تاریخ میں‌ چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال کس ملک نے استعمال کیا، جانیئے

urdu news, country used drones and AI to see the moon 34

28 فروری 2025 اہم خبروں کی جھلکیاں، دنیا کی تاریخ میں‌ چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال کس ملک نے استعمال کیا، جانیئے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
28 فروری 2025 اہم خبروں کی جھلکیاں، دنیا کی تاریخ میں‌ چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال کس ملک نے استعمال کیا، جانیئے
(1) پاکستان اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

(2) سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل ہفتے کو پہلا روزہ ہوگا

(3) چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، پہلا روزہ اتوار کو رکھا جائے گا، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی اعلان

(4) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 8 افراد شہید، 15 زخمی

(5) خودکش حملہ آور کے اعضا مل گئے، اصل ٹارگٹ مولانا حامد الحق تھے، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

(6) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکا، صدر و وزیراعظم کا اظہار مذمت، رپورٹ طلب کرلی

(7) دارالعلوم حقانیہ اور مولانا حامد پر حملہ میرے گھر اور مدرسے پر حملہ ہے: مولانا فضل الرحمان کا اظہار رنج و غم

(8) افغان حکومت کی دارالعلوم حقانیہ میں خودکش دھماکے کی مذمت

(9) مولانا حامد الحق نے خواتین کو تعلیم سے روکنے کو خلاف اسلام قرار دیا تھا: سیکورٹی ذرائع

(10) مولانا حامد الحق 26 مئی 1968ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے، دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی

(11) مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے

(12) کوئٹہ: ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکا، ایک اہلکار سمیت 10 افراد زخمی

(13) سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک

(14) آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

(15) مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے خوش خبری، ایل پی جی سستی ہوگئی

(16) یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج آج سے شروع

(17) رمضان پیکیج: 800 اشیاء پر 15 فیصد تک رعایت ملے گی، اسٹورز صبح 9 تا رات 10 بجے کھلے رہیں گے

(18) افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم، کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

(19) چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر انگلش کپتان جوز بٹلر کا مستعفی ہونے کا اعلان

(20) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا ایف آئی اے اور اے این ایف کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا حکم

(21) مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہوا تھا

(22) مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی اربوں روپے مالیت کی 2 مائنگ مشینیں برآمد

(23) مصطفیٰ عامر کیس: ملزم ارمغان نہایت شاطراور عادی جرائم پیشہ ہے، پولیس رپورٹ عدالت میں جمع

(24) کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں اپنی نااہلی تسلیم کرلی

(25) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کا اضافہ، جسٹس منیب، جسٹس منصور اور دو پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت

(26) درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے، کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں لگایا، آئینی بینچ

(27) کراچی: بوٹ بیسن میں کار سواروں پر تشدد میں ملوث شاہ زین مری بلوچستان فرار، 7 گارڈ گرفتار

(28) افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد پاکستان میں استعمال کر رہے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

(29) فی تولہ خالص سونے کے دام 2 ہزار 500 روپے کمی سے 3 لاکھ 500 روپے ہو گئے

(30) کراچی: گلشن اقبال میں ٹینکر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق، دوسرا زخمی، ٹینکر نذرآتش

(31) حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے طلبہ نے سیاسی جماعت بنا لی

(32) لاہور: فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار

(33) 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

(34) پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، پی سی بی نے شیڈول جاری کردیا

(35) تحریک انصاف مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی

(36) کراچی میں ٹرک کی ٹکر اور دیگر ٹریفک حادثات میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے

(37) چکوال: کراچی سے سوات جانے والی بس کو خوفناک حادثہ، 8 افراد جاں بحق

(38) کراچی کے شہری ڈمپرز کا نشانہ بن رہے ہیں، وزیر ڈبل ڈیکر سے پہلے سنگل بس چلاکر تودکھائیں: حافظ نعیم الرحمٰن

(39) سال 2024ء: ملک بھر میں 24 ہزار افراد اغوا، 5 ہزار خواتین سے زیادتی، غیرت کے نام پر 547 قتل

(40) عصمت دری میں پنجاب میں 4641، سندھ میں 243، کے پی میں 258، بلوچستان میں 21 اور اسلام آباد میں 176 کیسز ہوئے، رپورٹ جاری
(41) پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

(42) پاکستان جمہوریت میں سب سے کم کارکردگی دکھانے والے ممالک میں شامل

(43) جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس

(44) لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں سے 5 کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں

(45) پرویز خٹک کو وزیراعظم کا مشیر بنانے پر اختیار ولی پارٹی قیادت سے ناراض

(46) افغان حکام کی پاکستانی سرحد پر چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش؛ دفتر خارجہ کی تصدیق

(47) ہم کسی کو بازیاب تو کروا سکتے ہیں، ایسا کیوں ہے کہ اِسے روک نہیں سکتے، جسٹس جمال مندوخیل

(48) عافیہ صدیقی کیس؛ میں یہ سوچ نہیں سکتا حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کرے، جسٹس اسحاق

(49) کفایت شعاری صرف غریب کیلئے ہے؟ وفاقی کابینہ میں توسیع پر پیپلز پارٹی کی تنقید

(50) بجلی کے بل اربوں روپے تک جا پہنچے، پنجاب کی جیلوں کو سولر انرجی پر لانے کا فیصلہ

(51) پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کا تاریخی معاہدہ

(52) خلائی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ پاک-چین دوستی کا ایک نیا باب ہے، وزیراعظم

(53) حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ

(54) تیز ترین ڈیلیوری کیلئے 2 نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے

(55) بھارت میں برفانی تودہ گر گیا؛ 57 مزدور دب گئے

(56) متحدہ عرب امارات؛ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے پہلی بار ڈرونز اور AI کا استعمال.
urdu news, country used drones and AI to see the moon

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں