شگر کوارڈینیشن کمیٹی شگر نے حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی ہے بعد 35 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

شگر کوارڈینیشن کمیٹی شگر نے حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی ہے بعد 35 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کوارڈینیشن کمیٹی شگر نے حکومت کی جانب سے گندم کی قیمتوں میں کمی ہے بعد 35 روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کی حکومت سے مذاکرات اور احتجاجی دھرنوں کی مکمل حمایت کا بھی اعلان ، عوامی ایکشن کمیٹی کال دیں تو دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کیساتھ ہر حکم پر عملدرآمد ہوگا۔ کوارڈیشنیشن کمیٹی شگر کے رہنماؤں حسن شگری ایڈوکیٹ اور محمد ظہیر عباس کا گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ حسینی چوک پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک صرف گندم کی قیمتوں میں کمی نہیں تھا بلکہ ہمارا تحریک متحد گلگت بلتستان تھا جوکہ اللہ کے فضل سے کامیاب ہوگئے۔ اسی تحریک کے بدولت حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے اور گندم کی قیمتوں کو واپس کرنا پڑا ۔ لیکن 15 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد تک ہمارا جدوجہد جاری رہے گا۔ اور گلگت میں جاری دھرنوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اگر گلگت کے عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین ہدایات دیں تو گلگت کا رخ کرنے سے گریز نہیں کریں گے
urdu-news-coordination-committee-shigar-has-announced-the-end-of-the-35-day-protest

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں