شگر، بل ادائیگی نہ ہونے پر ٹھیکیدار کا کام روکنے کا اعلان ،دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر اسکردو روڈ لمسہ پڑی ایک بار التواء کا شکار

Urdu news, contractor's announcement to stop work due to non-payment of shigar, Skardu Road, which is important for defense and tourism,

شگر، بل ادائیگی نہ ہونے پر ٹھیکیدار کا کام روکنے کا اعلان ،دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر اسکردو روڈ لمسہ پڑی ایک بار التواء کا شکار
شگر (کرائم رپورٹر 5 سی این نیوز) بل ادائیگی نہ ہونے پر ٹھیکیدار کا کام روکنے کا اعلان ،دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل شگر سکردو روڈ لمسہ پڑی ایک بار التواء کا شکارہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل ہونا محال ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل لمسہ چھومک روڈ ایک بار پھر التواء کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ادائیگی نہ ہونے پر ٹھیکیدار نے کا روکنے کا اعلان کردیا یے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے دورہ شگر کے دوران محکمہ تعمیرات کو روڈ کی عدم تکمیل پر سرزنش کی تھی۔ جس پر چیف انجینئر بلتستان ڈویژن نے تین کے اندر بقیہ بجٹ پر ادھورا کام مکمل کرکے روڈ کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔ جسے محکمہ نے خود ہی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن لیبر ریٹ پر مقامی ٹھیکیدار کو ذمہ داری سونپ دی تھی۔ تاہم ایک کڑور سے زائد اخراجات کے بعد ادائیگی نہ ہونے کہ وجہ سے ٹھیکیدار نے بقیہ کام روکنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد روڈ کی تکمیل چیف سیکرٹری کو دی گئی مدت میں مکمل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ جس سے شگر کی عوام میں تشویش کی لہر بڑھ گئی ہے۔ اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روڈ کی تعمیرات میں سست روی کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں ۔

اسکردو یونیورسٹی آف بلتستان کی ٹیم نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی

گلگت بلتستان کے عامل صحافیو ں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران ملاقات

غذر فشیریز ڈپیارمنٹ کے اہلکاروں کا گاہکوچ سٹی کے مختلف بیکریز میں چھاپے بھاری مقدار میں غیر قانونی طریقے سے پکڑ کر بیکریز میں فروخت کرنے والی مچھلی برآمد

Urdu news, contractor’s announcement to stop work due to non-payment of shigar, Skardu Road, which is important for defense and tourism,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں