استور میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گشاخی کرنے کا واقعہ گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی ناپاک سازش ہے، صدر مجلس وحدت المسلمین شگر شیخ کاظم ذاکری

urdu news, conspiracy to spread religious hatred in Gilgit-Baltistan

استور میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گشاخی کرنے کا واقعہ گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی ناپاک سازش ہے، صدر مجلس وحدت المسلمین شگر شیخ کاظم ذاکری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، صدر مجلس وحدت المسلمین شگر شیخ کاظم ذاکری نے کہا ہے کہ استور میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گشاخی کرنے کا واقعہ گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی ناپاک سازش ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام کو ہوش کی ناخن لینے کی ضرورت ہیں۔ اور ایسے عناصر کی فوری سرکوبی کی ضرورت ہے ورنہ یہ ناسور پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ صوبائی حکومت فوری نوٹس لیکر ان مولوی کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دیں۔ شگرمیں شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے امام مہدی تمام مسالک میں مشترکہ طور قابل احترام ہیں ۔ اور اسلام کے تمام مسالک سمیت غیر مسلم بھی امام مہدی کی ظہور کے قائل ہے۔ اور ہر مسلک کے لوگ امام مہدی عقیدے اور ایمان کا حصہ یے۔ لیکن استور سے ایک مولوی نے جان بوجھ کر مسلمانوں کی ایمان اور مذہبی عقیدے سے چھیڑنے اور پرامن گلگت بلتستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی مذموم کوشش کی ہے۔ جوکہ کامیاب ہر گز نہیں ہونگے۔ انہوں نے گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے سب تک اس مولانہ کی عد گرفتاری اور خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ۔ آغا باقر الحسینی پر فوری مقدمہ درج کرنے والے انتظامیہ دو دنوں سے کہاں ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری نوٹس لیکر اس جرم کے ارتکاب کرنے والے مولوی کو گرفتار کرے اور قرار واقع سزا دیں ۔ ورنہ ہم۔بھتپور احتجاج پر۔مجبور ہونگے۔
urdu news, conspiracy to spread religious hatred in Gilgit-Baltistan

شگر کے بالائی علاقے برالدو میں ایس کام فورجی غائب ، صارفین پریشان ، بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والے خواتین کو ادائیگی بھی رک گئی

جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار کی درخواست پر بنچ کی تشکیل پر اعتراض کر دیا

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں