بلتستان یونیورسٹی میں استقبالِ رمضان کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد، روزہ کی فضیلت پر تفصیلی گفتگو کی

بلتستان یونیورسٹی میں استقبالِ رمضان کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد، روزہ کی فضیلت پر تفصیلی گفتگو کی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
مفتی سجاد حسین، ڈاکٹر صابر علی وزیریؔ اور خواہر نجمہ حسین نے روزہ کی فضیلت پر تفصیلی گفتگو کی
سید نجم الحسن نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے، کانفرنس کے فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض تھے
سکردو بلتستان یونیورسٹی سندوس میں ”روزہ کی اہمیت، فضیلت اور ہماری ذمہ داری“ کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور انتظامی ذمہ داروں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان مقررین میں مفتی سجادحسین اور خواہر نجمہ حسین شامل تھے جبکہ شعبہ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر صابر علی وزیریؔ نے بھی متعلقہ موضوع پر سیرِ بحث گفتگو کی۔ مہمانوں نے اپنی تقریروں میں رمضان کی اہمیت قرآن و سنت اور روایات کی روشنی میں بیان کی اور قرار دیا کہ یہی وہ مہینہ ہے جس میں برکتیں اور رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔ پورا ر مضان المبارک کا مہینہ نور ہے ۔ اِس مہینے میں ظلمت کا کوئی تصور نہیں۔ یہ وہ واحد مہینہ ہے جس کے چالیس اسماء ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ جس روزہ کی اہمیت و فضلیت کےبارے میں ہم بات کررہے ہیں وہ مہینہ دینِ اسلام کا خصوصی شعار ہے۔ ڈاکٹر صابر علی وزیریؔ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلام کے بغیر سائنس کی کوئی حیثیت نہیں، سائنس اسلام کے بعد ہے۔ اِسی اسلام اور عالمِ ملکوت میں ایک حکم روزہ کا ہے۔ روزہ کا مطلب یہ ہے کہ اپنے نفس پر قابو پانا، لوگوں کے ساتھ اخلاقیات سے پیش آنا اور انسانیت سازی کرنا ہے۔ خواہر نجمہ حسین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں عطائے خداوندی ہر آن رہتی ہے۔یہ توبہ کا مہینہ ہے،اِس مہینے میں گناہگاروں کےلئے صدائیں بلند ہوتی ہیں۔مفتی سجاد حسین نے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں رمضان المبارک کی فضلیت کے پسِ پردہ چار عوامل کی نشاندہی کی۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام آسمانی کتابیں رمضان المبارک میں نازل ہوئی ہیں اور ہدایتِ بشری کا جو الٰہی منصوبہ تھاوہ بھی اِسی مہینے میں ترتیب دیا گیا ہے۔کانفرنس میں تلاوت کا شرف عصمت کو حاصل ہوا جبکہ عامر مسلم اور کائنات فاطمہ نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ سسٹم، پاکستان ریلوے کی معیاری کوچز کی تیاری

پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ سسٹم، پاکستان ریلوے کی معیاری کوچز کی تیاری

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چھورکاہ اور شگر میں مارکیٹ چیکنگ کی، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کی سٹاک پوزیشن چیک کیا

Urdu news, conference held in Baltistan University regarding the reception of Ramadan,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں