شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چھورکاہ اور شگر میں مارکیٹ چیکنگ کی، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کی سٹاک پوزیشن چیک کیا

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چھورکاہ اور شگر میں مارکیٹ چیکنگ کی، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کی سٹاک پوزیشن چیک کیا
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے چھورکاہ اور شگر میں مارکیٹ چیکنگ کی، انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء کی سٹاک پوزیشن، سیلز کی صورتحال، اور شارٹ فال چیک کیا کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے لئے انٹرنیٹ اور بجلی ایشوز کو متعقلہ اداروں سے بات کرکے حل کیا۔ دونوں بازاروں میں سبزی فروٹ کی دکانوں، بیکریز، جنرل سٹورز، گوشت کی دکانوں میں ریٹس اور معیار کا معائنہ کیا دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے ناجائز منافع خوری نہ کریں جتنا ہوسکے عوام کو چیزیں سستی فروخت کریں انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور بازار کمیٹی شگر کے زیر اہتمام کم آمدنی والے لوگوں کے لئےقائم رمضان سستا بازار کا بھی معائنہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر شگر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شگر نے انہیں رمضان سستا بازار کے حوالے سے بریفنگ دی ڈی سی شگر نے رمضان سستا بازار کے لئے کم قیمت پر سامان فراہم کرنے والے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔رمضان بازار میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا بازار میں لوگوں سے چیزوں کی دستیابی اور ریٹ کے حوالے سے گفتگو کی عوام الناس نے ضلعی انتظامیہ کی اس حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس، ایس پی شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین، اسسٹنٹ کمشنر شگر ، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز امجد حسین نے شرکت کی

پاکستان ریلوے آن لائن ٹکٹ سسٹم، پاکستان ریلوے کی معیاری کوچز کی تیاری

urdu news conducted a market check in Chorkah and Shigar,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں