سرینا ہوٹل گلگت میں Gender Based violence as public health issue کے عنوان سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
سرینا ہوٹل گلگت میں Gender Based violence as public health issue کے عنوان سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
آغا خان فاونڈیشن کے زیر اہتمام AKHSP اور AKRSP کے تعاون سے سرینا ہوٹل گلگت میں Gender Based violence as public health issue کے عنوان سے ایک روزہ آگاہی ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ایک روزہ ورکشاپ میں ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفٸر،سماجی بہبود آبادی ترقی براۓ خواتین و نوجوانان عارف تحسین ,ڈاٸریکٹر جنرل سکولز فیض اللہ لون اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلگت سمیت دیگر متلعقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ آغاخان فاونڈیشن کی پروگرام آفیسر برائے صنفی بنیادوں پر تشدد قدسیہ مہتاب محمود نے شرکا کو ورکشاپ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے مختلف اداروں کے رضاکاروں نے صنفی بنیاد پر تشدداور اس حوالے سے اقدامات اورکوائف کو مختلف گروپس کی شکل میں شرکا کے سامنے پیش کیا
ایڈیشنل سیکریٹری سوشل ویلفئیر عارف تحسین نے ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ گلگت بلتستان میں صنفی بنیاد پر تششدد کے حوالے سے آگاہی دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کو روکنے کے لٸے محکمہ سوشل ویلفئیر گلگت بلتستان کے دیگر اداروں کے اشترک سے منظم انداز میں اقدامات اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کیسز روپورٹ ہونے کے بعد قانون سازی سمیت دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے متاثرین مستفید نہیں ہو سکتے۔اس ضمن میں محکمہ صحت، قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت عدلیہ کو جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کے تعاون سے میڈیکولیگل ادارہ بنا کر صنفی بنیادوں پر ہونے والے تشدد کی روک تھام کے لٸے بھرپور تعاون فراہم کیا جاۓ گا۔
ڈائیریکٹر جنرل سکولز فیض اللہ لون نے آغا خان فاونڈینشن کی انتظامیہ کو اس اہم ایشو پر آگاہی ورکشاپ منعقد کرنے پر سراہتے ہوۓ کہا کہ صنفی تششدد نہ صرف گلگت بلکہ بین القوامی ایشو ہے۔اس اہم مسلہ پر تمام اداروں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا تاکہ صنفی بنیادوں پر تشدد کی حساسیت کو سمجھ کر اس کے تدارک کے لٸے حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔
urdu news, Conducting a one-day awareness workshop titled Gender Based Violence as Public Health Issue at Serena Hotel Gilgit