شگر ، چھورکاہ میں ایران کے صدر ایت اللہ ابراہیم ریئسی اور رفقائے کار کی ألمناک شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس اور قران خوانی کا انعقاد کیا گیا
شگر ، چھورکاہ میں ایران کے صدر ایت اللہ ابراہیم ریئسی اور رفقائے کار کی ألمناک شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس اور قران خوانی کا انعقاد کیا گیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر سرباز امام زمانہ چھورکا شگر کے زیر اہتمام جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں ایران کے صدر ایت اللہ ابراہیم ریئسی اور رفقائے کار کی ألمناک شہادت پر ایک تعزیتی ریفرنس اور قران خوانی کا انعقاد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں تنظیم کے تمام ذمہ داروں نے شرکت کی ۔تعزیتی ریفرنس کے مہمان خصوصی نوجوان عالم دین مولانا غلام عباس تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے رہنما اور مدافع ال محمد تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام اور ملت تشیع کے لیے وقف کردی تھی اور ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا تھا خاص کر دورہ پاکستان کے بعد اسلام دشمن قوتوں کے انکھوں کا کانٹا بنا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ ایران اورا سلام دشمن قوتیں صدر ایران کی شہادت پر جشن منارہے ہیں اگر ابراہیم رئیسی کو سازش کے تحت راستے سے ہٹاکر جشن منارہا ہے تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ ابراہیم رئیسی کی موت عالم اسلام خصوصا ملت ایران اور تشیع کے لیے بہت بڑا سانحہ ضرور ہے جس پر جتنا افسوس کیا جاے کم ہے البتہ ایران کی سپریم کمانڈر ایت خامنہ کی قیادت میں ایران کے پاس ایک نہیں بلکہ ہزاروں ابراہیم ڑئیسی اور قاسم سلیمانی اور ان کے جانثاران موجود ہیں اور دشمن ایران کے خلاف جتنی بھی سازش کریں ایران کمزور ہونے کےبجاے مزید طاقتور ہوں گے اور بہت جلد پوری دنیا پر ایران کی حکمرانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ایران کی کامیابی کا راز متحد قوم اور قیادت ہے اور اسی قیادت کے پرچم تلے ایران تمام تر سازشوں کو ناکام کرکے دنیا میں امن اور حق کا پرچم بلند کرنے میں کامیابی حاصل کریں گے ۔
معلوماتی دورہ ، پروفیسر قیصر عباس
urdu news, condolence reference and Quran recitation held on the tragic martyrdom of Iran’s President