گلگت بلتستان کے تمام دیگر ضلعوں کی نسبت شگر میں بچے تعلیم سے محروم ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر
گلگت بلتستان کے تمام دیگر ضلعوں کی نسبت شگر میں بچے تعلیم سے محروم ہیں. ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر( پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر شگرولی اللہ فلاحی نے محکمہ تعلیم کے آفیسران، ہیڈ ماسٹرز اور ڈی ڈی اوز کی کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جس میں سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی جانب راغب کرکے سکولوں میں داخل کرانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ڈی سی شگر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام دیگر ضلعوں کی نسبت شگر میں بچے تعلیم سے محروم ہیں ان بچوں کو سکول میں داخل کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے سکولوں میں موجود اساتذہ کی تفصیلات فراہم کریں کہ کونسا ٹیچر کس سبجیکٹ میں سپیشلسٹ ہے اور کتنے عرصے سے ایک ہی لوکیشن پر ہیں۔ ڈی سی شگر نے ہیڈ ماسٹرز صاحبان کواپنے سکولوں میں موجود ایشوز اور مسنگ فیسلیٹیز کے حوالے سے بھی آگاہ کرنے کو کہا اور سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنے کو کہا شرکاء نے تمام باتوں پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
urdu news, Compared to all other districts of Gilgit-Baltistan, children in Shigar are deprived of education