کمشنر بلتستان نجیب عالم نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی شگر کے مختلف سکولوں میں جاری ونٹر کیمپس کا دورہ
کمشنر بلتستان نجیب عالم نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی شگر کے مختلف سکولوں میں جاری ونٹر کیمپس کا دورہ
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
کمشنر بلتستان نجیب عالم نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی شگر کے مختلف سکولوں میں جاری ونٹر کیمپس کا دورہ کیا اس دوران محکمہ تعلیم بلتستان کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر منظور حسین بھی موجود تھے انہوں نے ونٹر کیمپس میں جاری کلاسوں کا معائنہ کیا گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائی سکول شگر اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول مرکنجہ شگر میں طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی جانب سے پہلی بار مفت ونٹر کیمپس کا انعقاد کرکے سٹوڈنٹس کے لئے بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیا گیا ہے طلباء وطالبات کو چاہیے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے امتحان کی خوب تیاری کریں۔ انہوں نے دوران گفتگو طلباء و طالبات سے سوالات بھی کئے جس کا اطمنان بخش جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔
Urdu news, Commissioner Baltistan visited in the ongoing Winter camp
پبلک ریلیشن آفیسر برائے ڈی سی شگر
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کا ڈیڈلاک برقرار، مشاورت نہ ہونے پر خدشات بڑھ گئے