شگر چیف سیکرٹری سرفہ رنگا فیسٹیول میں مقامی صحافیوں اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کو نظر انداز کرکے غیر مقامی صحافیوں کو ترجیح دیا
شگر چیف سیکرٹری سرفہ رنگا فیسٹیول میں مقامی صحافیوں اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کو نظر انداز کرکے غیر مقامی صحافیوں کو ترجیح دیا
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی ایک اور صحافت دشمن اقدام ۔ سرفہ رنگا فیسٹیول میں مقامی صحافیوں اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز کو نظر انداز کرکے غیر مقامی صحافیوں کو ترجیح دینا اور سرکاری خرچے پر گلگت بلتستان لانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے ۔ چیف سیکرٹری کے اس عمل سے گلگت بلتستان کے صحافیوں اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔
اس حوالے سے ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے کابینہ کا اہم اجلاس صدر مسعود احمد منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکرٹری کی جانب سے مقامی صحافیوں کو میگا ایونٹس میں نظر انداز کرنے پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر کابینہ کے اراکین نے کہا کہ چیف سیکرٹری مقامی صحافیوں کو ہمیشہ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مقامیوں کو ترجیح دینے میں مصروف ہے ۔ چیف سیکرٹری کے ان اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اس حوالے سے گلگت بلتستان کے تمام صحافیوں ،پریس کلب ،یونین آف جرنلسٹس اور ڈیجیٹل میڈیا انفلوئنسرز سے مشاورت کے بعد لائحمہ عمل کا اعلان کیا جائے گا
urdu news, chief secretary ignored local journalists and digital media influencers in favor of non-local journalists at Sarfa Ranga Festival.