چیف سیکریٹری کا پہلی بار بلتستان کو وقت دیکر اضلاع کے دورے اور مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ صرف ایک صورت میں ممکن ہےمعروف عالم دین علامہ شیخ حسن جوہری
چیف سیکریٹری کا پہلی بار بلتستان کو وقت دیکر اضلاع کے دورے اور مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ صرف ایک صورت میں ممکن ہےمعروف عالم دین علامہ شیخ حسن جوہری
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر معروف عالم دین علامہ شیخ حسن جوہری نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری کا پہلی بار بلتستان کو وقت دیکر اضلاع کے دورے اور مختلف لوگوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ صرف ایک صورت میں ممکن ہے ۔ادھورے تعمیرات پر نوٹس لیں ،دونمبر ٹھیکہ داروں کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیں ،سابقہ وحالیہ ممبران اسمبلی پر احتساب کرے ہرضلعے کے تحصیلدار پٹواری اے سی اور ڈی سیز کے بنک بیلنس پر شفاف تحقیقات ،کام چور راشی اور اقرباپروری کرنے والے حرام خور آفیسران کے تبادلے ،ملی بھگت سیاسی انتقام جوہی اور بلیک مارکیٹ میں ملوث افراد کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم ، بلتستان میں سرکاری دفاتر ریاست دشمن پیدا کرنے والے فیکٹری میں تبدیل ہو چکاہے اس سلسلے کو نہ روکاگیا تو مستقبل قریب میں علیحیدگی کے نعرے اورافکار ابھرکر سامنے آسکتے یے۔ جب تک یہ معاملات نہیں ہونگے اس وقت دورے صرف عوامی حقوق پر عیاشی کے علاوہ کچھ نہیں ہوسکتا۔ شگرسرفہ رنگا روڈ پر کام کروانے پر ڈی سی شگر اور چیف سیکریٹری کے شکرگزارھے