وزیراعلی گلگت بلتستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا حکم

وزیراعلی گلگت بلتستان کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا حکم
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے اشیا ضروریہ کی قیمتوں اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی لانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئے ہیں۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کیلئے پرائس کنٹرول میکانزم کو فعال بنانے کیلئے محکمہ داخلہ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محکمہ بلدیات، محکمہ کامرس اور محکمہ اطلاعات کو مربوط انداز اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لانے کیلئے سنئیر وزیر برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ عبدالحمید کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے دیگر ممبران میں صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ،معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹری شامل ہونگے۔
کمیٹی مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لے گی اور ضلعی انتظامیہ سمیت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کرکے قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اقدامات اٹھائے گی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو دو ہفتوں میں ریلیف اقدامات کے حوالے سے جامع رپورٹ پیش کریگی۔
Urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan’s order to convey the benefit of reduction in the prices of petroleum products to the people

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں