شگر جشن ولادت باسعادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار کے سلسلے میں امام بارگاہ عباس ٹاؤن شگر میں شایان شان محفل میلاد کا انعقاد
شگر جشن ولادت باسعادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار کے سلسلے میں امام بارگاہ عباس ٹاؤن شگر میں شایان شان محفل میلاد کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر جشن ولادت باسعادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار کے سلسلے میں امام بارگاہ عباس ٹاؤن شگر میں شایان شان محفل میلاد کا انعقاد ، بلتستان بھر کے معروف علمائے کرام ، زاکرین ، منقبت خوانوں اور شعرا کی شرکت ، محفل میلاد کی صدارت انجمن امامیہ بلتستان کے صدر سید باقر الحسینی نے کی۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام۔کا کہنا تھا حضرت عباس شہنشاہ وفا تھے ۔ اسلام کی آبیاری کیلئے انہوں نے اپنے بازو تن سے جدا کرکے پیغام دیا کہ حق اور سچ کیلئے اگر بازو جسم سے جدا کرنا پڑا تو بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے ۔ مقررین کا کہنا تھا موجودہ دور میں مغربی تہذیب کی بڑھتی بھرمار کی وجہ سے اسلامی عقائد کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ لیکن ہمیں سیرت عباس پر چلتے ہوئے انپے اصل اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے ۔ محفل میلاد سے شعرا کرام نے شان اہلبیت اور حضرت عباس نذرانہ عقیدت پیش کیا ، جبکہ منقبت خوانوں نے حضرت عباس کی شان میں منقبت پیش کئے۔
urdu news, celebration of the birth of the blessed emperor Wafa Hazrat Abbas Alamdar,