دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔ موٹروے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہے تھے جب کہ دوسری ویڈیو میں ڈکی بھائی اسٹیرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے دکھائی دیے۔
urdu news, Case filed against Ducky Bhai
ایران کی بندرگاہ میں خوفناک دھماکا؛ 500 زخمی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی