ٹنل بناٶ زندگی بچاٶ ۔۔بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پیدل واک قابل تحسین ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ حسن عسکری

ٹنل بناٶ زندگی بچاٶ ۔۔بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کا پیدل واک قابل تحسین ہے۔ پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ حسن عسکری
رپورٹ 5 سی این نیوز
سکردو ترجمان پاکستان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کھرمنگ حسن عسکری نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاں کہ بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کے طلبہ کا گلگت سے سکردو کی طرف ٹنل بناٶ زندگی بچاٶ کے حوالے سے پیدل مارچ انتہاٸی قابل تحسین ہے۔
سکردو روڈ پر ٹنل کے لیے طلبا کی مہم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔گلگت بلتستان کے نوجوانان باشعور ہوچکے ہیں جب یوتھ باشعور ہوتو قومی حقوق پر کوئی ڈاکہ نہیں مار سکتا ۔یوتھ تمام میدانوں میں آگے بڑھیں تاکہ روایتی فرسودہ نظام کا خاتمہ ہو۔جی ایس آر روڈ اس وقت موت کا کنواں بنا ہوا۔بار بار لینڈ سلاٸیڈینگ کی وجہ سے روڈ بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایف ڈبلیواو کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ گلگت بلتستان کے غریب عوام لاشوں کی صورت میں بوگھت رہا ہے۔لیکن صوباٸی حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے۔ کسی بھی وزیر کو زحمت ہی پیش نہیں آیا کہ اس بارے میں ایک بیان دے بلکہ الٹا ایف ڈبلیو او کی تعریفوں کے گن گا رہا ہے۔
حسن عسکری ترجمان پی پی پی ضلع کھرمنگ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ۔گورنر گلگت بلتستان سمیت صوباٸی حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ بی ایس ایف کے سٹوڈنٹ کی پیدل مارچ کا حمایت کرتے ہوۓ گلگت بلتستان روڈ پہ ٹنل اور حفاظتی اقدامات کے لیٸے فلفور کوٸی لاٸحہ عمل طے کرے تاکہ مزید قیمتی انسانوں کے جانوں کے ضاٸع سے بچے اور مسافروں کو کوٸی تکلیف نہ ہو۔
Urdu News, Build a tunnel and save life.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں