شگر ، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کے خلاف شگر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ شگر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع
شگر ، امام زمانہ کی شان میں گستاخی کے خلاف شگر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے ۔ شگر کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع
urdu news, biggest public gathering in shigar history
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
وی او۔ گلگت میں گزشتہ دنوں ایک مسلک کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی مظاہرے کے دوران مقررین کی جانب سے امام زمانہ کی شان میں گستاخی اور ہرزہ سرائی کے خلاف شگر کی عوام سڑکوں پر نکل ائے۔ اتوار کے روز شگر میں مکمل ہڑتال رہی اور تمام کاروباری مراکز بند رہی ۔ بعد نماز ظہرین خانقاہ معلیٰ شگر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جوکہ مختلف چوک چوراہوں سے ہوتا ہوا حسینی چوک پہنچے ۔ جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور مقررین نے کہا کہ امام مہدی کی وجود سے تمام اسلامی فقہ متفق ہیں۔ اور تمام اسلامی کتابوں میں امام مہدی کی وجود کا ذکر ییں۔ لیکن کچھ نام نہاد افراد بیرون اشاروں پر گلگت بلتستان کی امن کی فضا کر خراب کرنے کیلئے ان کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوئے ہیں۔ جوکہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ امام مہدی کی شان میں گستاخی پیغمبر اکرم کی شان میں گستاخی ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہ ایک سوچے سنجی سازش کے تحت گلگت بلتستان کی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش یے۔ یہاں شیعہ سنی جا کوئی مسئلہ نہیں اور صدیوں سے تمام سلامی مسالک امن اور بھائی چارگی کیساتھ زندگی گزار رہے ییں۔ مقررین کی امام زمانہ کی شان گستاخی کے مرتکب مولویوں کی فوری گرفتاری اور قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا
urdu news, biggest public gathering in shigar history