اسلام اباد موجودہ حکومت حاجی گلبر خان صاحب کی قیادت میں طلبہ مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے، ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق

urdu news, believes in the solution of student problems under the leadership of Haji Gulbar Khan,

اسلام اباد موجودہ حکومت حاجی گلبر خان صاحب کی قیادت میں طلبہ مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ترجمان وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کا نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس سے ملاقات
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسلام آباد ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کی ، ملاقات میں گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل نمل کے چیئرمین اسامہ حکیم ، صدر شرافت اور جنرل سیکرٹری فراز کے ہمراہ جعفر فیصل ، اسامہ مجید و دیگر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو درپیش چیلنجز ، طلبا کے مسائل اور موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو اور مکالمہ ہوا ، گھنٹوں پر محیط گفت شنید کے بعد ترجمان برائے وزیر اعلی فیض اللہ فراق نے کہا کہ موجودہ حکومت حاجی گلبر خان صاحب کی قیادت میں طلبہ مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور گلگت بلتستان میں موجودہ تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی کوشاں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات میں پوٹینشل کی کوئی کمی نہیں ہے بس مثبت اپروچ کے ساتھ جہد مسلسل لیکر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ طلبہ کی اولین زمہ داری حصول علم اور تحقیق ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنے اہداف میں کامیابی حاصل کر سکے ، گلگت بلتستان کے مسلکی و علاقائی اور سیاسی و لسانی تنوع پر مبنی ماحول کو مواقعوں میں بدلتے ہوئے مشترکہ مفادات پر ایک مستحکم ،باوقار قوم بن کر اتحاد اور باہمی وقار کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے ، ترجمان نے واضح کیا کہ صحت مند تنقید ضرور کریں مگر زیادہ منفیت کے پھیلاؤ اور ڈس انفارمیشن و مس انفارمیشن سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے ۔

urdu news, believes in the solution of student problems under the leadership of Haji Gulbar Khan,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں