باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم کانفرنس زیر صدارت محکمہ شرعیہ چھوترون سید عباس الموسوی بمقام امام بارگاہ ذل باشہ میں منعقد ہوئی
شگر باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم کانفرنس زیر صدارت محکمہ شرعیہ چھوترون سید عباس الموسوی بمقام امام بارگاہ ذل باشہ میں منعقد ہوئی
شگر(عابد شگری 5 سی این نیوز) باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم کانفرنس زیر صدارت محکمہ شرعیہ چھوترون سید عباس الموسوی بمقام امام بارگاہ ذل باشہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں سید عباس الموسوی، شیخ بشیر بہشتی،شیخ غلام محمد بوستانی،چئرمن آل شگر یوتھ مولانا علی رضا ناصری،شیخ محبوب کریمی، شیخ ایوب مطہری سی ای او البیان فاؤنڈیشن،شیخ محمد علی زاہدی صدر بی ڈبلیو او،شیخ انور طاہری،شیخ علی فاضلی،شیخ احمد علی ناصری،شیخ حسن مقدسی،شیخ محمد علی جوادی،سماجی شخصیت احمد چو شگری،ڈی ڈی او ہائی سکول تسر مہدی علی محمودی، جنرل سکریٹری ڈاکٹر عرفان محمودی و دیگر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بہت جلد باشہ کے اہم مسائل کو حل کرنے کے کلیدی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کی اور اس اہم کانفرنس کو کامیاب بنایا اور اپنی زریں کلمات سے لوگوں کو مستفید کیا۔اور اسی تنظیم کے زیر انتظام علاقے کے مختلف ایشوز پر گفت شنید کرکے مسائل کے حل کے لیے تجاویز پیش کرنے پر علماء کرام، ممبران بی ڈبلیو او اور عوام الناس کے درمیان تبادلہ خیال ہوا اور عوام نے ہمہ تن،من،دھن سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔۔بی ڈبلیو او اور عوام کے اس اہم اجتماع کا مقصد انتہائی ضرورت کے پیش نظر سکردو میں اجتماعی قبرستان کی زمین کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔اسی کے ساتھ دیگر اہم ایشوز پر بات ہوئی اور متفقہ طور پر جلد لائحہ عمل طے کرنے پر متفق ہوئے۔اجتماع میں مجموعی طور پر تھورگو تا بیسل اور چھوترون تا ارندو کے تمام علماء کرام،سرکردگان،جوانان اور سکردو میں مقیم باشہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے قائدین اور دیگر ممبران اور عوام کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
گلگت ، گزشتہ روز ایزی پیسہ فراڈ کیس میں ملوث4 نوسربازوں کو جی بی پولیس نے گرفتا کر لیا،
urdu news, Basha Welfare Organization held important conference