بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بلا مقابلہ چیرمین منتخب
بیرسٹر گوہر علی پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں بلا مقابلہ چیرمین منتخب ۔
5 سی این نیوز ویب
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی کو بلا مقابلہ چیرمین منتخب ہو گئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف نے آج انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں بیرسٹر گوہر علی نے بلا مقابلہ میدان مار کر پی ٹی آئی کے چیئرمین بن گئے ۔ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نے الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔
بیرسٹر گوہر علی چیرمین ، بلوچستان سے منیر احمد بطور صدر ، خیبرپختونخوا سے علی امین گنڈاپور ، سندھ سے حلیم عادل شیخ پارٹی کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری عمر ایوب منتخب ہوگئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے اکبر ایس بابر کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔
Urdu news, barrister Gohar Ali appointed as chairman PTI