دیوالیہ ہونے سے ملک ختم نہیں ہوتی ، سابق صدر آصف علی زرداری ۔

دیوالیہ ہونے سے ملک ختم نہیں ہوتی ، سابق صدر آصف علی زرداری ۔
Urdu news, Bankruptcy does not end a country says asif zardari
5 سی این نیوز اسلام آباد
سابق صدر آصف علی زرداری نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیوالیہ ہونے سے ملک ختم نہیں ہوتی۔ جاپان 10 دفعہ دیوالیہ ہوا اور پھر کم بیک کیا۔ پاکستان ایک ملک ہے یہ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی نہیں ہے ۔
سابق صدر دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہے ۔ سابق صدر ملتان کے دورے پر ملتان لا فورم سے خطاب کریں گے اور پارٹی کنونشن سے بھی خطاب کریں گے ۔ سابق صدر ملتان پہنچنے پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر پارٹی رہنماوں نے ملتان ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
سابق صدر نے ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلاول نوجوان سیاستدان ہے ۔ وہ کئی مواقع پر جذباتی ہو جاتے ہے۔ ہم غصہ پینے کی عادی ہے۔ سیاستدان سے بات ہو سکتی ہے ۔ عمران خان سے کیا بات کروں ۔ وہ ہمیشہ یو ٹرن لیتے ہیں ۔
سابق صدر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو نکالنا ضروری تھا کیونکہ وہ ملک کیلئے خطرہ تھا۔ عمران خان کو گرفتار کرنا کا ایشو ہے وہ وزیر داخلہ کا معاملہ ہے۔ الیکشن اپنا وقت پر ہونگے۔ اور الیکشن کا ماحول ابھی بنا نہیں ہے ۔ بنے گا تو سیاسی فیصلے ہونگے۔ بلاول سے متعلق سوال پر سابق صدر نے کہا بلاول کا غصہ سندھ کے حد تک ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ۔ ہم حکومت کا حصہ ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں