بلتستان یونیورسٹی شعبہ نباتیات کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
بلتستان یونیورسٹی شعبہ نباتیات کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ورکشاپ میں پروجیکٹ کی باریکیوں اور اسائمنٹس کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
سکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ نباتیات کے تحت ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد مین کیمپس حسین آباد میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں طلباء وطالبات کو پروجیکٹ کی ابتدائی ہیئت سے لے کر مکمل کرنے کے تمام معاملات سے آگاہ کیا گیا۔ جبکہ اسائمنٹ تیار کرنے کے مختلف پہلو بھی زیرِ بحث رہے۔ طلباء نے بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن کورس کے اختتامی سیشن کے دوران SDGs پر مبنی سرگرمیوں کا احاطہ کیا اور حیاتیاتی تنوع کے وسائل کے مختلف اجزاء کے بارے میں نتائج پیش کیے۔اُنہوں نے مجوزہ تجاویز کے ساتھ وسائل، مواقع چیلنجز اور مسائل کا اُجاگر کیا اور حیاتیاتی تنوع اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کو درپیش خطرات کی بھی نشاندہی کی۔ ورکشاپ کے دوران طلباء نے حیاتیاتی تنوع سے جڑے سماجی بنیادوں کے شعبوں کا بھی اندراج کیا اور مسائل کے حل کے لیے ٹائم لائن تجویز کی۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈاکٹر اکبر ضیغم اور کورس انچارج اجمل حسین نے طلبہ کی کاوشوں کا معائنہ کیا اور تعریف کی۔
Urdu news, Baltistan University organized a one-day seminar under the Department of Botany