بلتستان لٹریری سوسائٹی بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندوس کیمپس میں عالمی یوم خواتین پر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی،
بلتستان لٹریری سوسائٹی بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندوس کیمپس میں عالمی یوم خواتین پر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی،
بلتستان لٹریری سوسائٹی بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام سندوس کیمپس میں عالمی یوم خواتین پر کامیاب معاشرے میں خواتین کا کردار کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی، کیمپس کے مین گیٹ سے گراونڈ تک واک کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں جامعہ بلتستان کے خواتین اساتذہ کو تعلیمی شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر لیکچرار کشور سلطانہ، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو انیلہ مہدی ،چئیرمین بلتستان لٹریری سوسائٹی ڈاکٹر محمد عیسی ایڈمنسٹریٹر سندوس کیمپس ناصر حسین، صدر بلتستان لٹریری سوسائٹی نجم الحسن سید، لیکچرار کوثر فاطمہ اور سیدہ نائلہ رضوی نے خطاب کرتے ہوئی کہا کہ اہلبیت علیہم السلام کا گھرانہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے پیغمبر اسلام خواتین کی حقوق کا ضامن تھا آپ صللہ علیہ وآلہ وسلم نے رہتی دنیا کیلئے خواتین کا حقوق متعین کیا اور اسلام کی آمد سے واقعہ کربلا تک خواتین نے جو دین کی آبیاری کی وہ سب کیلئے نمونہ عمل ہے مقررین نے کہا کہ دور جدید میں معاشرے کی تکمیل کیلئے خواتین کا کردار اہم ہے خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جہاں خواتین کو آذادی حاصل ہے وہیں اسلام نے حدود و قیود متعین کررکھا ہے جنگ کے میدانوں نے گھر کی چاردیواری تک خواتین کے بنا معاشرے کی تکمیل کا تصور ناممکن ہے۔تقریب میں علمی، سماجی اور انتظامی میدان میں بہترین کارکاردگی دکھانے والے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور جامعہ بلتستان میں زیور تعلیم سے آراستہ ہونے والی خواتین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Urdu news, Baltistan Literary Society Baltistan University organized an event on International Women’s Day