شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا شاندار افتتاح، مالی سہولیات کی فراہمی سے مقامی معیشت کو تقویت ملنے کی امید، شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا شاندار افتتاح، مالی سہولیات کی فراہمی سے مقامی معیشت کو تقویت ملنے کی امید، شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین، علاقہ معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں عوام کی جانب سے ادارے کے قیام کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ شرکاء نے اس اقدام کو علاقے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عام عوام کو مالی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی اور چھوٹے کاروبار کو فروغ ملے گا۔ ادارے کے نمائندوں کے مطابق بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ نہ صرف جدید بینکاری خدمات فراہم کرے گا بلکہ چھوٹے کاروباری افراد اور کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے بھی مہیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر بی سی سی آئی وزیر عابد اور جنرل منیجر محمد علی نے کہا کہ ادارے کا مقصد عوام کو جدید اور آسان مالی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مستحکم بنا سکیں۔ ان کے مطابق بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ علاقے کے نوجوانوں، کسانوں اور کاروباری طبقے کے لیے ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ عوام کی مالی مشکلات کم کرنے اور مقامی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شگر میں اس برانچ کا قیام خطے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث بنے گا اور مقامی لوگ پرامید ہیں کہ یہ اقدام ان کے معاشی مستقبل کو روشن کرنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔ شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا شاندار افتتاح، مالی سہولیات کی فراہمی سے مقامی معیشت کو تقویت ملنے کی امید، شگر میں بلتستان کوآپریٹو کریڈٹ لمیٹڈ کی نئی برانچ کا شاندار افتتاح کر دیا
urdu news, Baltistan Cooperative Credit Investment Limited grandly inaugurated
