چینی باشندوں پر حملہ افسوس ناک ہے،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ
چینی باشندوں پر حملہ افسوس ناک ہے،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی باشندوں پر حملہ افسوس ناک ہے،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
urdu news, attack on Chinese residents is deplorable, which is strongly condemned
Load/Hide Comments