urdu news, Arafat will perform today. 0

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
مکہ المکرمہ: حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا، مناسک حج کی ادائیگی کےسلسلے میں عازمینِ حج کل خیموں کے شہر منیٰ پہنچے تھے جہاں عازمین رات بھرمنیٰ میں عبادات میں مصروف رہے۔
نماز فجر کے بعد عازمین رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔

urdu news, Arafat will perform today.

50% LikesVS
50% Dislikes

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں