شگر لاوارث نہیں یہاں بھی انسان بستے ہیں دیگر اضلاع سے چھوٹے پوسٹوں پر شگر میں تعیناتی یا پوسٹنگ شگر کے غیور عوام کی توہین ہیں. چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ
شگر لاوارث نہیں یہاں بھی انسان بستے ہیں دیگر اضلاع سے چھوٹے پوسٹوں پر شگر میں تعیناتی یا پوسٹنگ شگر کے غیور عوام کی توہین ہیں. چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز شگر
شگرعوامی ایکشن کمیٹی شگر کے رہنماؤں نے گانچھے کے لوکل گورنمنٹ کے عارضی ملازمین کا شگر تبادلے کی مخالفت کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ میں شگر سے عارضی ملازمین تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی شگر حسن شگری ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ شگر لاوارث نہیں یہاں بھی انسان بستے ہیں دیگر اضلاع سے چھوٹے پوسٹوں پر شگر میں تعیناتی یا پوسٹنگ شگر کے غیور عوام کی توہیں ہیں ۔عملدرآمد سے قبل ہی آڈر کو فوری منسوخ کیا جائیں ۔بصورت دیگر عوامی طاقت سے ہم اپنے حقوق کی حفاظت کرنے پر مجبور ہونگے ۔سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہے جس میں گانچھے کے کچھ میونسپل کٹیجنٹ پیڈ ملازمین کو شگر ٹرانسفر کیا گیا ہے جو نہ صرف شگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے بلکہ ان کم سکیل ملازمین کے حقوق کے بھی برعکس ہیں ۔اس آڈر کے سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے جوکہ ایک فطری عمل ہیں اب عوامی رد عمل سے بچنے کا واحد راستہ نوٹیفکیشن کی منسوخی ہے لہذا حکام بالا سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس نوٹیفکیشن کو معطل کیا جائیں ۔بصورت دیگر شگر عوام اپنی حقوق کی خود حفاظت کرنے پر مجبور ہونگے ۔
Urdu news, an insult to the devoted people of Shigar