شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلع شگر کے روینو سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں تحصیلوں کے تحصیلداران، نائب تحصیلدار نے شرکت کی
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلع شگر کے روینو سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں تحصیلوں کے تحصیلداران، نائب تحصیلدار نے شرکت کی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ضلع شگر کے روینو سٹاف کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تینوں تحصیلوں کے تحصیلداران، نائب تحصیلدار ہیڈ کوارٹر، ڈسٹرکٹ قانون گو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ قانون گو، فیلڈ گردآور اور تمام حلقہ پٹواریوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے روینو سٹاف سے اپنے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ تمام سٹاف روینو ریکارڈ مال ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ بازار چیکنگ، ڈیٹا کولیکشن اور مجسٹریٹ ڈیوٹی وغیرہ کی فرائض باحسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جو کہ لائق تحسین ہے اس وقت بازار میں غیر معیاری مضر صحت اور زائد المیعاد اشیاء کے خلاف مزید سختی کی ضرورت ہے انتہائی کڑی نظر رکھیں اس حوالے سے کسی کو بھی معمولی رعایت نہ دیں کیونکہ یہ انسانی زندگی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینوں کی لین دین میں قانونی پہلوؤں کا خاص خیال رکھیں اس حوالے سے انفرادی و اجتماعی حقوق کو لازمی ذہن میں رکھیں کسی کی بھی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے تمام روینو سٹاف نے ڈی سی شگر کے ہدایات پر من و عن عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
urdu news, an important meeting of the revenue staff