وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ انڈسٹریز محمد علی قائد نے ضلع استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ انڈسٹریز محمد علی قائد نے ضلع استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ انڈسٹریز محمد علی قائد نے ضلع استور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت بلتستان شجاع عالم،کمشنر دیامر استور ڈویژن فیصل احسان پیرزادہ، ڈپٹی کمشنر ضلع استور محمد طارق ،ایکسیئن روڈ اینڈ برجز ضیاء الرحمان سمیت تمام محکموں کے ذمہ داران و عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور افس میں اب تک کی بحالی کے امور کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات واٹر اینڈ پاور ایل جی اینڈ ار ڈی واٹر ایریگیشن کی بحالی کے لیے اب تک 5 کروڑ 74 لاکھ سے زائد کی سکیمیں ایمرجنسی بنیادوں پر منظور ہو چکی ہیں۔اس کے علاوہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی محکمہ تعمیرات کے علاوہ غیر سرکاری نجی کمپنی کے ویل ڈوزر ایکس ویٹرز ٹریکٹر بلیڈ کی مدد سے بحالی کے امور انجام دیئے جا رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے گدئی یونین میں سیلاب سے متاثرہ علاقے پکورہ،بلمیے،مومن آباد، کشونت،پپنوٹ بولن ، فینہ، اور پریشنگ یونین میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقے رامکھا ،مشکے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر معاون خصوصی ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیلاب متاثرین سے ملے اور ان کو مشکل کی اس گھڑی میں حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی کے لیئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ معاون خصوصی نے کشونت میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے دو افراد 5 سالہ کمسن بچہ اور 13 سالہ بچی کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے لواحقین کو معاوضے کے چیکس بھی دئے۔ انہوں نے صاحب استطاعت افراد سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل کی گھڑی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر آگے بڑھ کر ایسے افراد کی مدد کریں جو ناگہانی آفت کیوجہ سے اپنے زرائع آمدن کھو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلے میں ایمرجنسی بنیادوں پر بحالی کے لیئے فوری اقدامات کریگی جس کے لیئے حکومت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کرے گی صوبائی حکومت متاثرہ مقامات کو آفت ذدہ قرار دے کر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام یقینی بناۓ گی صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی صوبائی حکومت ناگہانی آفات کے دوران عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ مقامات پر سیلاب کی زد میں آنے والے آبی چینلز، حفاظتی بند اور فراہمی آب کے نظام کی بحالی کا تخمینے کی منظوری کے لیے فوری طور پر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔سیلاب متاثرین اور علاقہ عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے تمام زمہ داران کی جانب سے بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے متعلقہ منسٹر کا تفصیلی دورہ اور سنجیدہ اقدامات کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
urdu news alert
سعودی عرب سے 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس، ہوش روبا اعداد و شمار سامنے آ گئے.
ٹیکنالوجی کے دور میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی علاقہ باشہ کیساتھ ظلم ہے، عارف سحاب شگری