الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے امیر تنویر احمد حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی شگر سے ملاقات، الخدمت فاؤنڈیشن شگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں
الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے امیر تنویر احمد حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی سی شگر سے ملاقات، الخدمت فاؤنڈیشن شگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں
شگر(عابد شگری 5 سی این نیوز)ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی سے الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے امیر تنویر احمد حیدری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں مولوی عبدالقیوم اور سید عبداللہ بھی موجود تھے ملاقات میں وفد نے ڈی سی شگر سے ملاقات میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن شگر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہے ہیں ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں وفد سے شگر میں فلاحی سرگرمیاں مزید بڑھانے کے لئے کہا انہوں نے کہا جب تک فلاحی ادارے حکومت کا ہاتھ نہ بٹائیں سرکار سارے مسائل حل نہیں کرسکتے۔ وفد نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان میں مستحقین، یتیموں اور معذور باہم افراد کی مختلف عنوان سے خدمت کر رہے ہیں گزشتہ سال شگر میں پچاس وہیل چیئر کی تقسیم کیا گیا ہے اس سال بھی ضرورت مندوں کو مزید وہیل چیئرز دیئے جائیں گے اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم، مریضوں کی مفت علاج اور یتیموں کی دیکھ بھال کے سے بھی کام کئے جارہے ہیں ڈی سی شگر نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا الخدمت فاؤنڈیشن شگر سمیت پورے گلگت بلتستان میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں
ڈاکٹر غلام رضا کی قیادت میں بلتستان یونیورسٹی کے وفد کا کالج آف ٹورازم اینڈ ہسپٹیلٹی مینجمنٹ کا دورہ
Urdu news, Al-Khidmat Foundation is organizing a free medical camp in Shigar