کھرمنگ منٹھوکھا میں آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ نے دیگر تنظیموں کے تعاون سے بریسٹ کینسر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔
کھرمنگ منٹھوکھا میں آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ نے دیگر تنظیموں کے تعاون سے بریسٹ کینسر آگہی سیمینار کا انعقاد کیا۔
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
ماہرین و مقررین نے چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگہی دی۔
بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) دنیا بھر کی خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے، ڈاکٹر سارہ۔
دنیا بھر کی خواتین کی شرح اموات کے بڑھنے کا سب سے بڑا سبب بریسٹ کینسر کو ہی مانا جاتا ہے، ڈاکٹر محمد بشیر جان
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک ریسرچ کے مطابق بریسٹ کینسر دنیا بھر میں تمام قسم کے کینسرز کا 10 فیصد ہے جو کہ تشخیص سے ثابت ہوتا ہے۔ مقررین
کھرمنگ ( 5 سی این نیوز) آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ نے محکمہ صحت کھرمنگ ، آغا ہیلتھ سروس اور صحت فاؤنڈیشن ہسپتال گلگت کے تعاون سے ٹورازم ہال منٹھوکھا میں ایک روزہ آگہی سیمینار اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کیں اور بریسٹ کینسر جیسی موذی مرض کے حوالے سے اگہی حاصل کیا بعد ازاں ماہر ڈاکٹر گائناکالوجسٹ نے خواتین کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کی گئی۔۔
سیمینار سے ڈاکٹر محمد بشیر جان ڈی ایچ او کھرمنگ نے کامیاب اور اہم آگہی سیمینار کے انعقاد پر آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اور دیگر تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ اس طرح کے آگہی سیمینار سے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے، مزید انکا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے جو کہ دنیا بھر کی خواتین میں اسکی شرح زیادہ ہے، قبل از وقت تشخیص سے اس موذی مرض سے بچایا جاسکتا ہے جس کے لئے اگہی نہایت ضروری ہے۔۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر ڈاکٹر زوبیدہ خالق میموریل ہاسپٹل سرمک کا کہنا تھا کہ عالمی ادراہ صحت کی تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں بریسٹ کینسر جیسی بیماری سے مرنے والے دیگر تمام بیماریوں سے 10 فیصد زیادہ ہے جو کہ تشخیص سے ثابت ہوتا ہے۔۔ اس سلسلے میں اگہی سیمینار کا انعقاد کرانا بہت ہی نیک اور اہم اقدام ہے جو کہ لائق تحسین ہے۔۔
صحت فاؤنڈیشن ہسپتال گلگت سے خصوصی طور پر فری میڈیکل کیمپ اور سمینار میں شرکت کے لئے تشریف لانے والی ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سارہ نے خواتین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی کا سرطان دنیا بھر کی خواتین میں پایا جانے والا سب سے عام کینسر ہے جس میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے پاکستان اور بلخصوص گلگت بلتستان میں بھی اس موذی مرض کا شرح بڑھ رہا ہے جو کہ ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے ہمیں اس مرض کے بارے میں بروقت آگہی نہایت ضروری ہے۔ اس طرح کے اجتماع اور آگہی سیشن کا انعقاد کرنا ضروری اور نہایت اہم ہے۔۔
سیمینار کے بعد خواتین کے لئے صحت فاؤنڈیشن ہسپتال گلگت سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے میڈیکل ٹیم اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں ماہر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر سارہ نے خواتین کا چیک اپ کیا اور آخوندیان کی طرفسے فری ادویات فراہم کی گئ ۔ علاؤہ ازیں صحت فاؤنڈیشن ہسپتال گلگت کی جانب سے خواتین مریضوں کا بنیادی اور ضروری ٹیسٹ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کامیاب سیمنار اور فری میڈیکل کے انعقاد پر بطور میزبان آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ اپنے تمام معاونین خاص کر آغا خان ہیلتھ سروس ، صحت فاؤنڈیشن ہسپتال گلگت کی ٹیم، محکمہ صحت کھرمنگ ، ٹورازم ڈپارٹمنٹ کھرمنگ ، جاسم ہسپتال منٹھوکھا، نثار حسین صاحب چیف آفیسر کھرمنگ اور آخوندیان ویلفیئر ٹرسٹ کے خواہران اور رضا کاروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ اس سیمینار کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کیا۔
Urdu news, Welfare Trust organized Breast Cancer Awareness Seminar