شگر ، نو تعینات ڈی پی او شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈی پی او شگر
شگر ، نو تعینات ڈی پی او شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈی پی او شگر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ، نو تعینات ڈی پی او شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شگر کی ضلع شگر آمد پر ان کے دفتر میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شگر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام کا آغاز کرکے پولیس افسران اور سٹاف کیساتھ ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان اور ڈی ائی جی پولیس بلتستان ریجن کے وژن کے عین مطابق فرائض منصبی کی انجام دہی ہو گی۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوام الناس کو انصاف ان کے دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہوگی پولیس فورس میں ہر ایک اہلکار پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری عائد ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہر ایک اہلکار اپنے فرائض پوری ایمانداری کیساتھ نبھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔ امن اور ملک دشمنوں کو مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ان عناصر کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر اور سماجی ومعاشرتی برائیوں میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پولیس کاروائیاں ہوگی۔
urdu-news-action will take against criminals
پاک فوج نے سانحہ 9 مئی 2023ء کے سلسلے میں مزید 15 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا ہے۔