گلگت غیر معیاری اور مضر صحت آٹے کی سپلائی میں ملوث فلور ملز مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. سیکریٹری خوراک عثمان احمد
گلگت غیر معیاری اور مضر صحت آٹے کی سپلائی میں ملوث فلور ملز مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. سیکریٹری خوراک عثمان احمد
گلگت : سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے مختلف اضلاع کے فلور ملز سے ناقص اور غیر معیاری آٹے کی فراہمی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ خوراک کے اعلی حکام کو فلور ملز کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے اور آٹے کے کیمیکل تجزئیے کیلئے جدید لیبارٹری کی تنصیب کیلئے ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
سیکریٹری خوراک عثمان احمد کی زیر صدارت بعض فلور ملز سے عوام کو ناقص اور حفظان صحت کے منافی آٹے کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر اکرم محمد ، ڈائر یکٹر گلگت ریجن غلام رسول، ڈپٹی سکریٹری خوراک سید محمد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر عبد اللہ شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری خوراک نے فلور ملز سے غیرمعیاری اور ناقص آٹے کی شکایات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور مضر صحت آٹے کی سپلائی میں ملوث فلور ملز مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے جدید لیبارٹری کے قیام کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ ایکٹ کے نفاذ کے بعد گلگت بلتستان میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور گندم اور آٹے کی کوالٹی کی جانچ پڑتال کیلئے فوڈ اتھارٹی کے قیام کیلئے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ فوڈ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنے سمیت معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Urdu news, action will be taken against flour mill owners involved in the supply of non-standard and unhealthy flour