شگر بازار میں ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف جاری ایکشن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت ، ڈی سی شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس

شگر بازار میں ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف جاری ایکشن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت ، ڈی سی شگر کی زیر صدارت اہم اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ ضلع میں امن و امان و دیگر ایشوز کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ایس پی شگر شیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد، تحصیلدار ہیڈکوارٹر سمیت دیگر متعلقہ عملوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں صوبے میں موجودہ امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے شگر میں پڑنے والے اثرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے بازار میں ناقص اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف جاری ایکشن کو مزید سخت کرنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ مضر صحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لایا جائے بالخصوص سکولوں کے قریب اور محلوں میں موجود دکانوں پر چھاپے مار کر پاپڑ وغیرہ بھیجنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے تاکہ معصوم بچے مضرصحت اشیاء سے محفوظ رہ سکے۔ اس کے علاوہ متعلقہ عملوں کو سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت اور کرایہ وصول کرنے والے دکانداروں اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کےخلاف سخت کریک ڈاون کرنے کی بھی ہدایت کی
Urdu news, action against the sale of substandard and harmful products in the shigar market.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں