urdu news, acquitted in case of torturing 0

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو ٹی وی ٹاک شو کے دوران سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری کر دیا۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ تفتیش کے دوران شیر افضل مروت کے خلاف کوئی مجرمانہ شواہد سامنے نہیں آئے۔
فاضل جج نے فیصلے میں تحریر کیا کہ مدعی عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جس سے ان کی عدم دلچسپی ظاہر ہوتی ہے، کیس کا ٹرائل کیا بھی جائے تو سزا کا کوئی امکان نہیں۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

urdu news, acquitted in case of torturing

50% LikesVS
50% Dislikes

پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت سینیٹر افنان اللہ پر تشدد کرنے کے مقدمے سے بری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں