شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے غیر معیاری پاپڑ اور مضر صحت اشیاے خوردو نوش کے خلاف ہتھیار اٹھالیا
شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے غیر معیاری پاپڑ اور مضر صحت اشیاے خوردو نوش کے خلاف ہتھیار اٹھالیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے غیر معیاری پاپڑ اور مضر صحت اشیاے خوردو نوش کے خلاف ہتھیار اٹھالیا ۔ پاپڑ نذر اتش کرنے کے بعد دوکانوں میں چھاپوں کاسلسلہ جاری ۔چھورکاہ کے دوکانوں میں موجود غیر معیاری پاپڑ اور ذائد المیعاد اشیا ضبط کر لئے دکانداروں کو وارنگ جاری ۔اے سی شگر کے حکم پر جمعرات کے روز حلقہ پٹواری چھورکا ہ سید ساجد نے چھورکاہ میں موجود دوکانوں پر چھاپے مارے دوران چھاپہ بڑی تعداد میں غیر معیاری پاپڑ ضبط کرلیے اور ذائد المیعاد اشیا کو بھی تحویل میں لے لیا بتایا جاتا ہے اے سی شگر نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوے ہیڈ کوارٹر میں پاپڑ والی گاڑی کو روک کر اس میں موجود تمام پاپڑوں کو نذر أتش کردیا تھا اور جمعرات کے روز چھورکاہ بازار میں چھاپے ماکر پاپڑ اور زائد المیعاد اشیا ضبط کرلی گئی. ہے اس موقع پر دوکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوے سید ساجد نے کہا کہ کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کے ہرگز اجازت نہیں دی جاے ائندہ دوران چھاپہ غیر معیاری پاپڑ اور زائ المیعاد اشیا پکڑی گئی تو اس وکاندار کے خلاف سخت اقدامات ا ٹھانے پر مجبور ہوں گے لہذا دوکاندار انسانی صحت سے کھلینے سے گریز کرے ۔
Urdu news, AC shigar crack down against substandard and harmful food items.