گلگت .قوم اپنی ثقافت بھول جاتی ہے اس کا شناخت مٹ جاتا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ن
گلگت .قوم اپنی ثقافت بھول جاتی ہے اس کا شناخت مٹ جاتا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ
حکومت قیام امن,بجلی اور صحت کے سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی
وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے انٹر ہاکی کلب اوپن چیمییئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت .قوم اپنی ثقافت بھول جاتی ہے اس کا شناخت مٹ جاتا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ
گلگت وزیراعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے انٹر ہاکی کلب اوپن چیمییئن شپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہےکہ صوبائی حکومت علاقے میں قیام امن کیلئے موثر اقدامات اٹھارہی یے۔حکومتی رٹ کو چیلنچ کرنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔حکومت قیام امن,بجلی اور صحت کے سہولیات کی فراہمی اور کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی۔گلگت بلتستان کا کلچر پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔جو قوم اپنی ثقافت بھول جاتی ہے اس کا شناخت مٹ جاتا ہے۔کھیلوں کے زریعے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو مل بیٹھنے کے مواقعے ملتے ہیں جس سے آپس میں ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ماضی میں فرقے کے نام سے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو تقسیم کئے جس سے نفرتوں کو فروغ ملا اور فرقوں میں دوریاں پیدا ہوئی الحمداللہ اب صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور علماء,میڈیا,وکلاء,سپورٹس برادری,تاجر تنظیمیں,یوتھ اور سول سوسائیٹی کے تعاون سے عوام نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اب عوام میں شعور آچکا ہے کہ وہ عقیدے کے نام پر بھائی کو بھائی سے لڑانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 1988 سے لیکر اب تک 400 بےگناہ افراد کا خون بہایا گیا جوکہ لمحہ فکریہ ہے۔گلگت کو گلگت والوں نے خراب نہیں کیا بلکہ گلگت کو باہر سے آئے ہوئے لوگوں نے خراب کیا ہے۔اب ہمارا فرض بنتا ہےکہ ان لوگوں کے اوپر کڑی نظر رکھنی ہوگی تاکہ وہ آپ کے صفوں میں شیعہ بن کر آئے,سنی بن کر یا اسماعیلی بن کر آتا ہے ان کی نشاندہی کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر گلگت میں کسی بھی فرقے کے شخص پر گولی لگتی ہے تو ہمیں جزات میں آنے کے بجائے تحقیق کرنا ہوگا کہ وہ مزہبی ہے,زاتی دشمنی ہے یا کوئی غلط فہمی کی بنیاد پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ اسلامی اقدار والے ہیں۔جی۔بی کے عوام اپنے کلچر کے محافظ ہے۔
urdu news, .A nation forgets its culture, its identity is lost