محکمہ مواصلات و تعمیرات میں زائد ملازمین کے حوالے سے جامع تحقیقات, کمیٹی ممبرز کی نوٹیفیکیشن جاری
محکمہ مواصلات و تعمیرات میں زائد ملازمین کے حوالے سے جامع تحقیقات, کمیٹی ممبرز کی نوٹیفیکیشن جاری
گلگت : چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے خصوصی احکامات پر محکمہ مواصلات و تعمیرات میں زائد ملازمین کے معاملے کی مکمل فیکٹ فائنڈنگ انکوائری اور دیگر مختلف محکموں میں گھوسٹ ملازمین کے حوالے سے جانچ پڑتال کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھ ممبران پر مشتمل کمیٹی کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کریں گے جبکہ دیگر ممبران میں میں ایس اینڈ جی اے ڈی، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، واٹر اینڈ پاور، سکول ایجوکیشن کے ڈپٹی سیکرٹریز اور اکائونٹنٹ جنرل آفس گلگت بلتستان کا ایک نمائندہ شامل ہے۔
کمیٹی محکمہ مواصلات و تعمیرات میں زائد ملازمین کے حوالے سے جامع تحقیقات کریگی اور محکمہ صحت، محکمہ ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن، محکمہ سکول ایجوکیشن، اور محکمہ برقیات میں محکمہ مواصلات اور تعمیرات کی طرز پر دو مہینے کی مدت میں ملازمین کی جانچ پڑتال کے بعد زائد ملازمین کے حوالے سے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو رپورٹ پیش کریگی۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری محکموں میں شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے اور کمیٹی کی سفارشات سے حکومت کو سرکاری محکموں میں افرادی قوت کو معقول بنانے اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
گلگت بلتستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے جس طرح سے عوام دوست بجٹ دیا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ترجمان صوبائی وزیر