گلگت بلتستان میں سیاحوں اور مسافر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ،۔وزیر اعلیٰ کا نوٹس

گلگت بلتستان میں سیاحوں اور مسافر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں اضافے کا نوٹس ، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان میں سیاحوں اور مسافر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک حادثات پر قابو پایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سمیت سیاحوں کیلئے استعمال کی جانے والی خصوصی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی مکمل فٹنس، ڈرائیور کا ڈرائیونگ لائسنس اور دور دراز علاقوں میں سفر کرنے والی گاڑیوں میں دو ڈرائیورز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ سیاحوں اور گلگت بلتستان کے شاہراہوں پر سفر کرنے والے ڈرائیورز کیلئے ضروری ٹریفک نشانات آویزاں کیا جائے اور مختلف مقامات کے مطابق سپیڈ لیمٹ پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں۔ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے خصوصی عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
Notice of increasing number of tourists and passenger vehicles in Gilgit-Baltistan and increase in traffic accidents in different areas, SOPs should be strictly implemented, Chief Minister Gilgit-Baltistan

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں