شگر میں اقراء گرلز کالج کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت کے ساتھ سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے شرکت کی

شگر میں اقراء گرلز کالج کا افتتاح کر دیا گیا ، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت کے ساتھ سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے شرکت کی
شگر( عابد شگری 5 سی این نیوز) اقراء گرلز کالج کا افتتاح کر دیا گیا صوبائی وزیر صحت راجہ محمد اعظم اور سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم اور سید محسن شاہ نے فیۃ کاٹ کر کالج کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں سابق سیکریٹری ہلیتھ حسن خان اماچہ ، حاجی وزیر فدا علی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر منظور حسین ودیگر شرکت کی پرنسپل اقراء کالج شگر محمد شبیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور فیکلٹی ممبرز کا تعارف کرایا ۔اس کے بعد کالج کے وائس پرنسپل سید رضوان کاظمی نے کالج کے اغراض ومقاصد اور کالج کو درپیش مسائل سے سامعین کو آگاہ کیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر حاجی وزیر فدا علی نے اپنے خطاب میں ٹیچرز کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی مزید انکا کہنا تھا کہ تمام سٹوڈنٹ ٹیچرز سے مطمئن ہیں اور تمام ٹیچرز پر اعتماد ہیں یہی ایک کامیاب ادارے کی نشانی ہے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر حسن خان اما چہ نے اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انکو تمام ٹیچرز پر اعتماد ہے جس کی وجہ سے انہوں نے چیئرمین شپ قبول کی،انکا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے مفید مشوروں اور پالیسیوں سے کالج کو آگے لے جانے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کی سابق ممبر اسمبلی عمران ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کا قیام شگر میں طالبات کے لیے ایک اہم ضرورت تھی اور کالج کا قیام عمل میں لانے پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ہر طرح کے تعاون کرنے کو تیار ہیں تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر صحت راجہ اعظم خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر تعلیم اور چیف منسٹر سے مل کر کالج کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے آقرا گرکز کالج کا قیام ضلع شگر کی طالبات کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ گھر کی دہلیز پر جدید دور میں سائنسی علوم نہایت کم خرچے پر حاصل کرسکتی ہے انشااللہ بحثیت شگر کے فرزند اور علاقے کا منتخب نمائندہ کالج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں اور کالج کے قیام کپر منتظمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں امید ہے آقرا کالج کے سٹاف اس کالج کو مثالی کالج بنائیں گے.

شگر میں جاری ثقافتی کھیل رواج پولو پریمیئر لیگ اختتام پذیر ۔ فائنل میں رواج پولو ٹیم نے سکردو گرین کو شکست دے کر پہلا چیمپین بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Iqra Girls College inauguration in Shigar, former Member of Assembly Imran Nadeem attended the inauguration ceremony along with Provincial Health Minister.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں