پاسدار اسکاؤٹس کے سربراہ ، نمبردار مرہ پی اور سرکردہ گان مرہ پی کا اہم اجلاس، دریائے کٹاؤ پر تشویش ، جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ
پاسدار اسکاؤٹس کے سربراہ ، نمبردار مرہ پی اور سرکردہ گان مرہ پی کا اہم اجلاس، دریائے کٹاؤ پر تشویش ، جلد لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا عندیہ
شگر (فیصل دلشاد) آج مرہ پی رنگاہ میں محترم شکور علی نمبرادر مرہ پی اور سرپرست اعلی پاسدار سکوڈ حاجی اقبال کی قیادت میں سرکردہ گان اور نوجوانوں کا مراپی رنگاہ میں اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں دریائی کٹاو اور تحفظ اراضی کے بارے میں گفتگو ہوئی
اس اجلاس کے تمام شرکاء نے مسلسل دریائی کٹاو پر تشویش کا اظہار کیا۔شرکاء نے پچھلے دہائیوں سے انتظامیہ اور نمائندوں کی جانب سے کی جانے والی جھوٹے وعدوں اور اعلانات پر مایوسی کا اظہار کیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دریائی کٹاو کو روکنے کے لیے علماء اور دیگر سرکردہ گان سے مشاورت کے بعد ضلعی انتظامیہ سے بروز جمعرات کمیٹی ملاقات کریگی۔ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ٹھوس اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں شاہراہ کے ٹو پر احتجاج ہوگا۔اجلاس میں رنگاہ میں موجود عوامی چراگاہ و خالصہ کے بارے میں بھی کافی گفتگو ہوئی۔