بلتستان یونیورسٹی ایک متنازعہ وائس چانسلر کی وجہ سے نیک کی بجاے مسلسل بد نامی کے جانب گامزن ہے علماء امامیہ شگر

بلتستان یونیورسٹی ایک متنازعہ وائس چانسلر کی وجہ سے نیک کی بجاے مسلسل بد نامی کے جانب گامزن ہے
علماء امامیہ شگر
شگر (سٹاف رپورٹر) علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی نے کہا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی ایک متنازعہ وائس چانسلر کی وجہ سے نیک کی بجاے مسلسل بد نامی کے جانب گامزن ہے بلتستان جیسے خطے میں موجود اولین علمی درسگاہ میں کتا میلہ نے اہل بلتستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے لیے سوالیہ نشان ہے جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ شگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے انہؤں نے کہا کو ۔ مکتب اہلبیت علیہم السلام کے زندگی کے تمام رہن سہن وضع قطع قرآن مجید واہلبیت علیہم السلام کے احکام کے مطابق ہونا ضروری ہے معاشرے میں غرباء ومساکین کی نصرت ایک سچے مسلمان کی پہچان ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ اطلاع کے مطابق یونین کونسل الچوڑی کے کچھ غرباء ومساکین کے زمین پر بیرون ممالک مقیم غیر مقامی افراد کے دباؤ میں آکر ناجائز زمین انتقال کرنے کی خبر ہے لہذا شگر انتظامیہ خاص طور پر ڈی سی شگر سے مطالبہ ہے اس کا نوٹس لیں چونکہ اب تک ضلع شگر میں فرائض انجام دینے والا ڈی سی ولی اللہ اب تک بہت مستحسن انداز میں سسٹم چلا رہا ہے ہم امید رکھتے ہے کہہڈی سی موصوف کسی بھی غیر شرعی غیر منصفانہ امور کی حمایت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ارض بلتستان کے واحد اعلی تعلیمی مرکز بلتستان یونیورسٹی میں متنازعہ سابقہ مشکوک کردار کا حامل وی سی نے اس مقدس ادارے میں کتا فیسٹول رکھ کر اسلامی معاشرے کی تذلیل کی ہے ہم اس قبیح عمل کی بھر پور مذمت کرتے ہے غیر مسلم ممالک کے یونیورسٹیوں میں طلبہ وطالبات نے فلسطین کے مسلمان کی مظلومیت پر سراپا احتجاج کرتے نظر آتے ہے مگر بدقسمتی سے بلتستان کے یونیورسٹی میں بدکردار وی سی کی گندے افکار و کردار پر لعنت کرتے ہے
اور بلتستان کے تمام پہاڑ صحرا اور چراگاہ سمیت تفریح گاہ کا مالک یہاں کے عوام ہے اس پر ایک خاص مافیہ طبقہ قبضہ کرنا چاہتے ہے ہم اس عمل کے مذمت کرتے ہے اور شگر کے بالائی علاقوں میں محنت مزدوری کرنے والے مقامی افراد کو مختلف بہانے بناکر پہاڑوں میں مدفون خدا کے رزق تلاش کرنے میں پابندی عائد کرنے کی بھی اطلاع ہے ہم متعلقہ محکمے اور افراد سے متنبہ کرتے ہے ایسے اقدام سے باز رہے ورنہ عوامی ردعمل کےلیے تیار رہے
اور یہ ایام معرکہ کربلا کے پہلے شہید حضرت مسلم کی شہادت کے ایام ہے اس موقع پر تمام امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہے
اور ایام دعا کے ایام ہے اللہ سے منسلک رہنے کا بہترین طریقہ دعا ہے یوم عرفہ کے دن ہر محلے میں دعا واستغاثہ بلند کریں اور عید قربان پر غربا ومساکین کو نظر انداز مت کریں انہوں نے کہا کہ
یونین کونسل چھورکا قومی وملی فلاح وبہبود کے لیے کچھ تنظیمیں موجود ہے ان تمام تنظیموں کے ممبران سے گزارش ہے ہر تنظیم کے ممبران اپنی خدمت کو یقینی بنانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں آئے روز فعالیت دیکھانے کی کوشش کریں جو تنظیم جس اہداف کے لیے قیام میں لایا گیا ہے اس اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے دن رات کوشش جاری رکھیں
یونین کونسل چھورکا سمیت پورے شگر کے قومی وملی فلاح وبہبود کو مختلف فورم پر اجاگر کریں بازار کمیٹی کے ممبران سے گزارش ہے مارکیٹ میں غیر معیار اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں جمعہ اور محفل مجالس کے ایام میں مارکیٹ اوپن رکھنا مناسب عمل نہیں ہے لہذا تمام تمام تنظیموں کے ممبران سمیت مومنین ومومینات سے گزارش ہے ہمیشہ ہوشیار رہے دین مقدس اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا رہے
دعا ہے خداوند متعال سے دعا ہے امت مسلمہ کو خارجی وداخلی شر وافات سے محفوظ رکھےThe
University of Baltistan is constantly moving towards evil instead of good because of a controversial vice chancellor
Imamiyyah scholars

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں