بلتستان یونیورسٹی کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے تحت جاری دو روزہ سیشن اختتام پذیر
بلتستان یونیورسٹی کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے تحت جاری دو روزہ سیشن اختتام پذیر
سیشن کا انعقاد مین کیمپس حسین آباد میں کیا گیا تھا، سیلف گریجویٹ پروگرام ریویوپر تفصیلی غورو خوص
کیمسٹری، باٹنی اور زولوجی میں جاری ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرامز کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع کیوای سی
سکردو ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہاسمنٹ سیل بلتستان یونیورسٹی سکردو کے تحت جاری دو روزہ سیشن اختتام پذیر ہوگیا۔ کانفرنس ہال حسین آباد میں منعقدہ سیشن میں سیلف گریجویٹ پروگرام ریویو پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور شعبہ کیمسٹری، باٹنی اور زولوجی میں جاری ایم ایس/پی ایچ ڈی پروگرامز کا جائزہ لینا بھی مقصود تھا۔سیشن میں بلتستان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیشن میں مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ مختلف اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔علاوہ ازیں کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر عطارد علی کا کہنا تھا کہ یہ سیشن ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی کوالٹی ایشورنس کو دوام دینے کا ضامن بنے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کامیاب سیشن کا انعقاد ہمارے گریجویٹ پروگراموں کے معیار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے ہمارے جاری عزم کی نشاندہی کرتا ہے،ہم اِس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ بلتستان یونیورسٹی میں جاری پروگرامز اعلیٰ ترین معیارات پر پورا اُتریں۔ دریں اثناء کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی جائزہ کمیٹی کے اراکین نے دستیاب سہولیات اور وسائل کی جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ شعبہ جات کی لیبارٹریوں کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ دورے کے دوران کمیٹی نے قرار دیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز نے جائزے کے لیے درکار وسیع اور پیچیدہ پروفارمز اور ٹیمپلیٹس کو مکمل کرنے میں یقینی تعاون کیا او راُن کی کاوشیں اور کوششیں غیر متزلزل رہیں۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ کوالٹی انہاسمنٹ سیل سیشن میں زیرِ بحث اُمور پر مبنی ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا اور بعدازاں یہ رپورٹ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان بھیجی جائے گی۔ سیشن کے اختتام پر کوالٹی انہاسمنٹ سیل کے ذمہ داران نے کمیٹی کے کنوینئرز ، تمام فوکل پرسنز ، دفتر مسجل و خزانچی کے غیر معمولی تعاون کا خصوصی شکریہ ادا کیا.
شگر ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان بائیو میٹرک کے بجائے عوام کو گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے عابد استوری